شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں فوجی مداخلت کی مخالفت کردی

شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں فوجی مداخلت کی مخالفت کردی
شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں فوجی مداخلت کی مخالفت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کی مخالف کردی ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، کسی ملک کے خلاف یک طرفہ پابندیاں نہیں لگنی چاہیں اورایران کے مسئلے پر طاقت کا استعمال قبول نہیں ۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے کہاہے کہ رکن ممالک اقتدارکی منتقلی کے لیے طاقت کے استعمال کے خلاف ہیں۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ ایران کے خلاف طاقت کا استعمال خطے کی سیکیورٹی اور استحکام متاثر کرسکتاہے ۔