پھرڈومور کامطالبہ، پاکستان کے حوالے سے صبرکی انتہاہوچکی ہے:امریکی وزیردفاع

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے صبرکا پیمانہ انتہا کو پہنچ چکاہے،جب تک پاکستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیںتب تک افغانستان کو محفوظ بنانا مشکل ہے۔بھارت کے دورے کے بعد کابل پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرناہوگی، اگر پاکستان نے حقانی ٹیٹ ورک کے خلا ف کارروائی نہ کی تو سفارتی دباﺅ ڈالا جائے گا۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کو شدت پسندوں کے ٹھکانو ں کے بارے میں باربار بتاتے رہے ہیں۔