ڈیرہ غازی خان میں بچے کو گٹر سے نکالتے ہوئے دو افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)سبزی منڈی کے علاقے میں بچے کو گٹر سے نکالتے ہوئے دم گھٹنے سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تین بچے کھیلتے ہوئے گٹر میں گر گئے تھے جن میں سے دو کو نکال لیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری تھی کہ گٹر میں دم گھٹنے سے اندر موجود دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔