اداکارہ میرا کیپٹن نوید کے والدکیخلاف کیس سے لاعلم ۔۔

اداکارہ میرا کیپٹن نوید کے والدکیخلاف کیس سے لاعلم ۔۔
اداکارہ میرا کیپٹن نوید کے والدکیخلاف کیس سے لاعلم ۔۔

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے والد کی طرف سے گھر پر مبینہ قبضے کرنے کی کوشش پر دائر ہونے والی درخواست سے لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے شادی پر بات کرنے سے معذرت کرلی ۔نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کاکہناتھاکہ راجہ پرویز کے بارے میں اُنہوں نے کبھی غلط بات نہیں کی ،وہ اُن کے باپ کی طرح ہیں اور ’انکل‘ کے خلاف عدالت میںاداکارہ کے نام سے چلنے والے کیس کا اُنہیں علم نہیں ۔گذشتہ شام اُن کی بہن اقصیٰ کی شادی کی تقریب میں کیپٹن نوید کا فیملی فرینڈ کے حوالے سے تعارف کرانے سے متعلق سوال پر میراکاکہناتھاکہ نویداُن کے فیملی فرینڈ ہیں اور شادی سے متعلق وہ کوئی بات نہیں کرناچاہتیں ۔اُن کے نام سے مقدمہ کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کرنے کے سوال پر میراکاکہناتھاکہ فی الحال اُنہیں اُس شخص کے بارے کوئی علم نہیں اور نہ ہی وہ کوئی بات کرسکتی ہیں ،جب علم ہوگا تو بتادیں گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے کیپٹن نوید کے باپ راجہ پرویز اشرف کو ڈیفنس میں موجود میرا کے گھر پر قبضہ کرنے سے روکتے ہوئے طلب کرلیاہے۔

مزید :

تفریح -