کوئٹہ میں مدرسے کے قریب دھماکہ ،چاربچوں سمیت 12 افراد جاں بحق،30سے زائد زخمی

کوئٹہ میں مدرسے کے قریب دھماکہ ،چاربچوں سمیت 12 افراد جاں بحق،30سے زائد زخمی
کوئٹہ میں مدرسے کے قریب دھماکہ ،چاربچوں سمیت 12 افراد جاں بحق،30سے زائد زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے پوش علاقے سٹیلائٹ ٹاﺅن میںواقع مدرسے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میںچاربچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے ملحقہ مدرسے جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم میں سالانہ ختم بخاری شریف اور دستارفضیلت کی تقاریب جاری تھیں کہ مدرسے کے سامنے دھماکہ ہوگیا۔ڈی آئی جی آپریشن قاضی عبدالواحد نے کہاکہ مدرسے میں ہونے والی تقریب کوایک سائیکل میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایاگیاہے اور جائے دھماکہ پر موجود کچھ مشکوک گاڑیاں موجود ہیں جن کو بم ڈسپوزل سکواڈ دیکھ رہاہے ۔پولیس سربراہ نے کہاکہ مدرسے میں دستاربندی ہورہی تھی اور ظالموں نے حفاظ قرآن کو بھی نہیں بخشا۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے قبل نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعدسیکیورٹی فورسز اور ریسکیواداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر وں اور دیگر سٹاف کو فوری طورپر طلب کرلیاگیاہے۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -