لاہور کے سروسز ہسپتال میں آتشزدگی ، 7شیرخوار جاں بحق ، 15 نومولود شدید زخمی

لاہور کے سروسز ہسپتال میں آتشزدگی ، 7شیرخوار جاں بحق ، 15 نومولود شدید زخمی
لاہور کے سروسز ہسپتال میں آتشزدگی ، 7شیرخوار جاں بحق ، 15 نومولود شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سروسز ہسپتا ل کے نرسری وارڈ میں ا میں آتشزدگی سے سات شیرخوار جاں بحق اور پندرہ نومولود شدید زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں تاہم ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیدیا۔ان کاکہنا تھاکہ جب تک انکوائری رپورٹ نہیں آتی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ یہ تو رپورٹ آنے پر ہی پتہ چلے گا کہ آگ شاٹ سرکٹ سے لگی یا لوڈشیڈنگ آتشزدگی کا باعث بنی ۔انہوںنے ہلاک ہونے والے بچوںکے لواحقین سے دل کی گہرائیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس افسوس ناک واقعے میں جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کو سخت سزا دی جائے گی۔