پراپرٹی ڈیلر کی سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کی کوشش چیف جسٹس نے ناکام بنا دی:چوہدری نثار

پراپرٹی ڈیلر کی سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کی کوشش چیف جسٹس نے ناکام بنا ...
پراپرٹی ڈیلر کی سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کی کوشش چیف جسٹس نے ناکام بنا دی:چوہدری نثار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ ایک پراپرٹی ڈیلرنے سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی لیکن چیف جسٹس نے اعلیٰ عدالتی اقدار کامظاہرہ کرتے ہوئے اس کو ناکام بنادیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک ریاض نے صدرزرداری کے اوپر جو پیسہ لگایا ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ بحث دوران احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔حکمرانوں کوایوان کے اندرآرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے،حکومت کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ساراملک جل رہا ہے جبکہ حکمرانوں کے کان بند ہیں۔چوہدری نثار نے بتایا کہ مسلم لیگ ن 10جون کوراولپنڈی اور 14جون کو لاہورمیں احتجاج کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -