پیدائشی مسیحی اور بدستور وزیر خزا نہ ہوں :رانا آصف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر خزانہ رانا آصف کا کہنا ہے کہ وہ بدستور وزیر ہیںتا ہم انہوں نے رضاکارانہ طور پر پارٹی قیادت کو استعفیٰ دینے کی پیشکش کر دی ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آصف کا کہنا تھا ان کے خلاف سازش مسلم لیگ (ن )کے چند اراکین نے کی ہے جو ا±ن کی وزارت کے مخالف ہیں۔ دوہری شہریت کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ معاملہ کورٹ میں ہے اور جو بھی فیصلہ آئے گا وہ اسے قبول کریں گے۔نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ میں غلطی سے ان کا مذہب اسلام لکھا گیا حالانکہ وہ مسیحی ہیں اور اس ریکارڈ کو درست کروانے کے لئے درجنوں بار انہوں نے نادرا آفس سے رابطہ کیا۔ رانا آصف کا کہنا تھا کہ جس طرح میڈیا ٹرائل کیا گیا اس سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔