قو می اسمبلی میں ن لیگ کا مسلسل احتجا ج سپیکر روسٹرم کا گھیراﺅ

قو می اسمبلی میں ن لیگ کا مسلسل احتجا ج سپیکر روسٹرم کا گھیراﺅ
قو می اسمبلی میں ن لیگ کا مسلسل احتجا ج سپیکر روسٹرم کا گھیراﺅ

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نے آج بھی قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رکھا۔اورسپیکر کے روسٹرم کا گھیراو کرلیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت جاری ہے۔(ن )لیگ کے اراکین اجلاس شروع ہونے کے بعد شیم شیم کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں آ ئے اور روسٹرم کا گھیراوکرلیا ، اپوزیشن کی جانب سے دو بار کورم کی نشاندھی بھی کی گئی تاہم کورم مکمل تھا۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھاکہ کراچی کے حالات سمجھ میں نہ آئیں تو ملبہ لیاری پر گرا دیا جاتا ہے ،لیاری والوں سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔کشن چند پروانی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب زدگان کی امداد جیالوں میں تقسیم کر دی گئی ہے۔ریاض پیزادہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رویہ مناسب نہیں۔اخونزادہ چٹان نے کہا کہ نون لیگ کے اراکین اکیلے احتجاج نہ کریںاس شریف خاندان بھی حصہ ڈالے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اخلاقیات کا درس دینے والے مرکز میں پیپلزپارٹی اورپنجاب میں ن لیگ کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -