کپا س کی قیمت 100روپے فی من بڑ ھ گئی

کپا س کی قیمت 100روپے فی من بڑ ھ گئی
کپا س کی قیمت 100روپے فی من بڑ ھ گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر طلب میں اضافے نے بین الاقوامی منڈیوں میں کپاس کی قیمت بڑھا دی جس سے مقامی کپاس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو ا ہے۔ آل پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق کے مطابق عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت میں 31 ماہ کی کم ترین سطح کو پہنچنے کے بعد آج کپاس کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور عالمی منڈیوں میں کپاس کی قیمت6 سینٹس اضافے کے ساتھ 69 سینٹس فی پاﺅنڈ پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں کپاس 100 روپے اضافے کے بعد 6000 ہزار روپے فی من پر فروخت ہو رہی ہے۔

مزید :

بزنس -