ڈرپ اریگیشن کا منصو بہ شروع کر رہے ہیں:وزیر ا علیٰ

ڈرپ اریگیشن کا منصو بہ شروع کر رہے ہیں:وزیر ا علیٰ
ڈرپ اریگیشن کا منصو بہ شروع کر رہے ہیں:وزیر ا علیٰ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت شمسی توانائی کی ترقی کے لئے اقدامات کرتی تو آج ملک اندھیروں میں نہ ڈوبا ہوتا۔ مینار پاکستان کیمپ آفس میں توانائی اور آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم کے بارے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈرپ اریگیشن کے لئے 32 ارب روپے سے خصوصی منصوبہ شروع کیا جارہا ہے اور دیہی علاقوں میں بائیو ماس سے بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ آشیانہ سکیم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خیمہ شکایات سیل میں عوام کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لئے موجود رہی۔

مزید :

بزنس -