ہاکی فیڈریشن نے" با غیو ں" کو معا ف کر دیا

ہاکی فیڈریشن نے" با غیو ں" کو معا ف کر دیا
ہاکی فیڈریشن نے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یو ٹرن لیتے ہوئے باغی کھلاڑیوں کو معاف ا ور جبکہ جرمانے میں بھی کمی کردی گئی جبکہ ۔ہاکی فیڈریشن کی سنی ان سنی کرنے ،بھارت میں متنازعہ ورلڈ سیریز کھیلنے والے شکیل عباسی اوروسیم احمد، محمدعمران کو دورہ یورپ کے لیے ٹیم میں شامل کرلیاگیا ہے۔ ان کی شمولیت کے لیے شبیرخان ،محمدزبیر اورعامر شہزاد کو قربانی کا بکرا بنایاگیا۔شکیل عباسی اورریحان بٹ کو نولاکھ روپے معاف کردیئے گئے ہیں جس کے بعد اب انہیں جرمانے کے طورپرایک لاکھ روپے دینا ہوں گے،ذیشان شرف ، وسیم احمد کاجرمانہ ڈھائی لاکھ سے کم کرکے پچاس ہزارکردیاگیا۔جہاں ان کھلاڑیوں پرفیڈریشن مہربان ہوئی توکپتان سہیل عباس کابھی کچھ نہیں بگڑا ،انہیں ایک بارپھر کپتانی کا چانس مل گیا۔

مزید :

کھیل -