پاک ،انڈیا مذاکرات میں سیاچین پر فوجی تبدیلی کی بات نہیں ہوگی:بھارت

پاک ،انڈیا مذاکرات میں سیاچین پر فوجی تبدیلی کی بات نہیں ہوگی:بھارت
پاک ،انڈیا مذاکرات میں سیاچین پر فوجی تبدیلی کی بات نہیں ہوگی:بھارت

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں سیاچن پر اپنی موجودہ فوجی پوزیشن برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی سیکرٹری دفاع کےساتھ بات چیت میں سیاچن پر فوجی پوزیشن میں کسی ردوبدل کی بات نہیں ہو گی۔ اوراس حوالے سے بھارت اپنے پرانے موقف پر قائم رہے گا۔ پاک بھارت سیکرٹری دفاع کے مذاکرات گیارہ اور بارہ جون کو اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں کسی ڈرامائی پیش رفت کی امید نہیں رکھی جانی چاہئے۔

مزید :

قومی -