کیمیکل کو ٹہ میں وزیر ا عظم کے بیٹے کیخلا ف نا پختہ ثبو ت مو جو د ہیں :تفتیش آفیسر

کیمیکل کو ٹہ میں وزیر ا عظم کے بیٹے کیخلا ف نا پختہ ثبو ت مو جو د ہیں :تفتیش ...
کیمیکل کو ٹہ میں وزیر ا عظم کے بیٹے کیخلا ف نا پختہ ثبو ت مو جو د ہیں :تفتیش آفیسر

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممنوعہ کیمیکل کوٹہ سکینڈل کے تحقیقاتی افسربریگیڈئرنعیم نے عدالت کو بتایا ہے کہ علی موسی گیلانی کے خلاف ثبوت موجود ہیں لیکن یہ ابھی ٹھوس نہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اس کیس میں آپ مثال قائم کریں۔چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت کے دوران چیف جسٹس کے استفسارپر این ایف کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بریگیڈئرفہیم نے کہا کہ یہ سات ارب روپے کا سکینڈل ہے میں سٹیٹ مشینری کا استعمال ہوا۔ اس ماہ کے آخرمیں ممنوعہ کیمیل کوٹہ سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردوں گا۔ جسٹس ریٹائر طارق کی اے این ایف کی جانب سے ادویہ سازکمپنیوں کوغیرقانونی طورپر ہراساں کیے جانے کی درخواست پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کی تحقیقات روک نہیں سکتے تاہم تحقیقات کے دوران کسی کوہراساں نہ کیا جائے۔کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کےلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -