امریکہ کے اتحادی ،اب اس کے خلاف بول رہے ہیں:گیلانی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکہ کے اتحادی آج اسی کے خلاف بول رہے ہیں، سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوام کی ترجمانی تھے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب میں آیا تو آٹا بھی نہیں تھا مگر آ ج آٹا اورچینی بھی برآمد کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 3700 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرائی اورایران سے گیس کی درآمدکے منصوبے پرکام جاری ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دور میں شروع کئے گئے نہروں کے منصوبے موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ختم کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، نیٹو، ایساف سے تعلقات کیلئے پارلیمنٹ سے رائے مانگی، سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوام کی ترجمانی تھے اور امریکہ کے اتحادی آج اسی کے خلاف بول رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر کرائے جائینگے جبکہ بلدیاتی الیکشن کرانا میرا نہیں صوبائی حکومت کا کام ہے۔ نوازشریف نے تھرکول اوردوسرے منصوبوں کے سرمایہ کاروں کوبھگادیا جس کے با عث آ ج پاکستان تا ریکیوں میں ڈو ب گیا ہے ۔دیامربھاشاڈیم کیلئے وزرائے اعلیٰ کو بٹھا کر اتفاق رائے کرایا۔انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کیلئے ہم نے جیلیں کا ٹیں اور لا نگ ما رچ کیے اس لیے کو ئی ہم سے سا زش کی امید نہ رکھے ۔یوسف رضا گیلا نی کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت ضرور کمزور ہے مگر قوم کمزور نہیں ہے،چند لو گ دو تہاےئی اکثریت کو یر غما ل نہیں بنا سکتے۔انکا کہنا تھا کہ دفاع کا بجٹ پاکستان کی ضرورت کی مطابق رکھیں گے ۔