ایس سی اوکا نیٹو طر ز ملٹر ی فورم میں ڈھلنے کا امکان نہیں:چین
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے شنگھائی تعاون کونسل کے نیٹو طرز کے فوجی فورم میں ڈھلنے بارے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیوویمائن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کا نیٹو طرز کے ملٹری فورم میں ڈھلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کا چارٹر نان الائنس عدم محاذ آرائی، کسی بھی تیسرے ملک یا تنظیم کو نشانہ نہ بنانے اور دیگر فریقین کے لئے راستے کھلے رکھنے کے اصولوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل علاقائی تنظیموں کے ساتھ پارٹنر شپ کا نیا ماڈل قائم کرنے کی خواہاں ہیں اور اس کا مقصد امن و ترقی کے لئے پانی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔