شہریوں پر نیٹو حملے قبول نہیں:کرزئی

شہریوں پر نیٹو حملے قبول نہیں:کرزئی
شہریوں پر نیٹو حملے قبول نہیں:کرزئی

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی نے نیٹو حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انکی سخت مذمت کی ہے۔ایک بیان میں افغان صدر کرزئی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے نیٹو حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کسی حالت میں جائز اور قابل قبول نہیں۔صدارتی دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کرزئی چین کا دورہ مختصر کر کے واپس لوٹ رہے ہیں،،افغانستان کے صوبے لوگر میں کل نیٹو حملے میں اٹھارہ شہری ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -