مفادات ٹکراگئے ،تیل و گیس بیچنے والوں میں اختلاف ،غیاث پراچہ گرفتار

مفادات ٹکراگئے ،تیل و گیس بیچنے والوں میں اختلاف ،غیاث پراچہ گرفتار
مفادات ٹکراگئے ،تیل و گیس بیچنے والوں میں اختلاف ،غیاث پراچہ گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سی این جی ایسو سی ایشن کے چئیر مین غیا ث پراچہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دنیا نیوز کے مطا بق غیا ث پرا چہ پارلیمنٹ کے با ہر احتجا ج کے بعد وا پس آ رہے تھے کہ انہیں بلیو ایریا سے گرفتار کرکے تھا نہ آ ی نا ئن منتقل کر دیا گیا ہے ۔دو سری جا نب سی این جی ڈیلرز اوراونرز ایسوی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی این جی کی تینوں ایسویسی ایشنز میں اختلاف کھل کے سامنے آگئے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں سی این جی ڈیلرز اور اونرز نے ہڑتال ختم کرکے سٹیشنز کھول دئیے ہیں۔جس کے بعد سٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ سی این جی ڈیلرز اور اونرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم سے مثبت بات چیت کے بعد سٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں کی یقین دہانی کرائی گئی کہ مشاورت کے بغیر سی این جی پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ پندرہ جون کو سی این جی کی قیمت کم کرنے کے لئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -