سرکا ری دفا تر میں ائرکنڈیشنرچلا نے پر سرکا ری پابندی لگا نے کی درخوا ست مستر د
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے سرکاری دفاتر میں اے سی چلانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کےلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قراردےدی ہے۔دوران سماعت مسٹر جسٹس خالد محمود خان کے روبرو درخواست گزار فیروزشاہ گیلانی نے موقف اختیارکیاکہ ملک میں توانائی کا بحران سنگین ہوچکا ہے لہذا پنجاب میں تمام سرکاری دفاتر میں اے سی چلانے پر پابندی عائد کی جائے۔ جسٹس خالد محمود خان نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے کہاکہ آپ نے درخواست میں سیکرٹری قانون کو فریق بنایاہے ۔بادی النظر میں توانائی بحران پر قابوپانا سیکرٹری قانون کا کام نہیں یہ کام سیکرٹری پانی و بجلی کاہے۔