چیف جسٹس کسی سے رعا ئت نہیں کرتے ،اگرقصور وار ہوتا تو فرا ر ہو جا تا :ارسلا ن افتخا ر

چیف جسٹس کسی سے رعا ئت نہیں کرتے ،اگرقصور وار ہوتا تو فرا ر ہو جا تا :ارسلا ن ...
چیف جسٹس کسی سے رعا ئت نہیں کرتے ،اگرقصور وار ہوتا تو فرا ر ہو جا تا :ارسلا ن افتخا ر

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چو ہدری کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان افتخار نے کہا ہے کہ ان کے خلاف گئے تمام الزامات غلط ہیں اور ہر الزام کو جھوٹا ثابت کروں گا۔ آے آر وائی نیوز سے خصوسی گفتگو میں انکا کہنا تھاکہ ان کا ٹیلی کام کے شعبے میں کاروبار ہے اور گزشتہ سال تقریبا 22 لاکھ اور آخری سال تقریبا 35 لاکہ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ کسی کی دل کا حال نہیں جانتے اگر کسی نے ان کے خلاف کوئی سازش کی ہے تو وہ کامیاب نہیں ہوگی جبکہ سب سے بڑا منصوبہ ساز اللہ تعا لیٰ ہیں۔ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ اگر وہ قصور وار ہوتے تو ملک سے فرار ہو چکے ہوتے لیکن وہ عدالت کے سامنے موجود ہیں اور جو شخص اس وقت چیف جسٹس آف پاکستان ہے وہ کسی سے رعایت نہیں کرتا۔ ارسلان افتخار نے کھلے لفظوں میں کہا کہ ان کی کبھی بھی ملک ریاض حسین سے نہ ملاقات ہوئی اور نہ ہی وہ کبھی ان کے دفتر گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -