القا عدہ کی کا روائی تیز ہو رہی ہے ،ہر جگہ تعاقب کر ینگے:جنر ل ڈیمپسی

القا عدہ کی کا روائی تیز ہو رہی ہے ،ہر جگہ تعاقب کر ینگے:جنر ل ڈیمپسی
القا عدہ کی کا روائی تیز ہو رہی ہے ،ہر جگہ تعاقب کر ینگے:جنر ل ڈیمپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ورجینیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جنرل ما رٹن ڈیمپسی نے القاعدہ کے اہم مرکزی رہنما ﺅں کاخا تمے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ القاعدہ کے بیشتر رہنما پاکستان کے قبا ئلی علاقوں میں قیام پذیر تھے اور ہم القاعدہ کا ہرجگہ پیچھا کریں گے۔پریس بریفنگ دیتے ہو ئے امریکی جنرل ما رٹن ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان اورافغا نستان کیلئے خطرہ ہے افغا نستان میں حا لیہ حملوں میں بھی حقا نی نیٹ ورک کا ہا تھ ہے اور کا روائیاں تیز سے تیز تر ہو تی جا رہی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ القا عدہ کے رہنما وں کی ہلاکت القا عدہ کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ، اور دس سا ل کی جنگ میں القاعدہ شدیدمتا ثر ہو ئی ہے۔القاعدہ بین الاقوامی نیٹ ورک ہے اورجس کے خلا ف د نیا بھر میں جنگ جا ری رہے گی ۔ ما رٹن ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ دہشتگر دی کے خلا ف جنگ میں پاکستان امریکہ کا اہم اتحا دی ہے ، بھا رت خطے کا اہم ترین ملک اور سب سے بڑا جمہوری ملک ہے ۔