بھا رتی سرکا ری پائلٹوں نے ہڑ تال کر دی

بھا رتی سرکا ری پائلٹوں نے ہڑ تال کر دی
بھا رتی سرکا ری پائلٹوں نے ہڑ تال کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی قومی فضا ئی کمپنی ایئر انڈیا کے پائلٹوں نے ہڑتال کردی ہے۔ پائلٹ اس ایئر لائن میں ایک سو غیر ملکی پائلٹوں کی بھرتیوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ انڈیان پائلٹس گلڈ نے سوغیرملکی پائلٹوں کی تقرری کے حکومتی فیصلے پرکڑی تنقیدکی ہے۔پائلٹوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت پیسے نہ ہونے کارونا رو رہی ہے اور پانچ ماہ سے موجودہ پائلٹوں کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، تو دوسری جانب دگنی تنخواہوں میں نئے پائلٹ بھرتی کررہی ہے۔