کرک میں انڈس ہائی وے پر ویگن الٹنے سے دومسافر جاں بحق
کرک(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے سے دو مسافر جاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر فتح شیریں کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی۔ کوچ میں سوار افراد تخت نصرتی سے کوہاٹ جارہے تھے۔