پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری اور اسسٹنٹ محمد یعقوب چوہدری کے والد وفات پا گئے

پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری اور اسسٹنٹ محمد یعقوب چوہدری کے والد وفات پا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری اور پروگرام اسسٹنٹ محمد یعقوب چوہدری کے والد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ وہ ایک عرصہ سے بیمار تے۔ گذشتہ روز انکی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ جھنگ میں ادا کی گئی ۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے جنرل منیجر ذوالفقار احمد، ایگزیکٹو پروگرامز منیجربشارت خاں، سی بی اے اتحاد یونین کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خاں ،پروڈیوسرز اور پی ٹی وی لاہور کے ملازمین نے ان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔

مزید :

کلچر -