سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی خواہش ہے ، منیشاءلامبا

سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی خواہش ہے ، منیشاءلامبا
سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی خواہش ہے ، منیشاءلامبا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ منیشاءلامبا نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کروں اور اس کے لئے میں اس وقت کا انتظار کررہی ہوں جب مجھے ان کے مدمقابل سائن کیا جائے گا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی میں بہت بڑی فین ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جلد از جلد اس کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتی نظر آﺅں اداکارہ نے کہاکہ میں اس وقت ایک فلم میں کام کررہی ہوں جس میں میرا کردار بہت اہمیت کاحامل ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین کو میری یہ فلم ضرور پسند آئے گی میں نے ہمیشہ میرٹ پر فلمیں سائن کی ہیں اور اب تک میری جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان کو شائقین نے بہت زیادہ پسند کیا ہے ۔

مزید :

کلچر -