بالی ووڈ فلم ”ہالیڈے “ ریلیز کردی گئی
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ' ہالی ڈے' آج سے سینما گھروں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔فلم ' ہالی ڈے' دو ہزار بارہ میں بننے والی تامل فلم تھوپکی کا ری میک ہے۔ فلم کی کہانی ایک فوجی افسر کے گرد گھومتی ہے جو ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتا ہے۔ فوجی افسر جب چھٹیوں پر گھر آتا ہے تو گھروالے اسکی شادی کیلئے دلہن ڈھونڈتے ہیں جو فوجی کو پسند آجاتی ہے۔فلم ' ہالی ڈے' کے اداکاروں میں اکشے کمار ، سوناکشی سنہا اور گوندا شامل ہیں جبکہ فلم کے مصنف اور ہدایتکار اے آر موروگادوس ہیں۔ فلم آج سے نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔