پاپ میوزک کی مقبولیت کا سہرا راجیو گاندھی کو دیتی ہوں،الیشا

پاپ میوزک کی مقبولیت کا سہرا راجیو گاندھی کو دیتی ہوں،الیشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز)بھارت میں 1990 کی دہائی میں سرکاری ٹی چینل دور درشن کے علاوہ نجی ٹی وی چینلوں کا دور آیا، فلمی گانوں سے علیحدہ میوزک البمز اور پاپ ویڈیوز کا زبردست کریز ہوا۔ایسا ہی ایک البم میڈ ان انڈیا تھا جس کی گلوکارہ الیشا چینائے تھیں، جنھیں اس البم سے خاصی شہرت ملی۔ کشور کمار کے ساتھ فلم مسٹر انڈیا میں گانے والی الیشا نے جرارے جیسے ہٹ گیت بھی گائے۔ ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کے ساتھ الیشا چینائے نے اپنے اور موسیقی کے بارے میں گفتگو کی۔اپنے نئے نغمے بابل مورا کے بارے میں انھوں نے کہاکہ بابل مورا ہندوستانی لاسیل گیت ہے جسے میں نے اپنے ابو کے ساتھ گایا ہے۔ اسے اودھ کے نواب واجد علی شاہ نے لکھا تھا، میں کلاسیکی گلوکار تو نہیں ہوں لیکن تھوڑی بہت کوشش کی ہے۔
موسیقی سے وابستگی کے بارے میں انھوں نے کہاکہ بہت بچپن سے ہی موسیقی کا شوق تھا۔

مزید :

کلچر -