مئی کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں10 فیصد کا اضافہ

مئی کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں10 فیصد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 3.3 فیصد جبکہ مئی کے دوران فروخت میں 9.86 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمینٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ایم اے) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ملکی مارکیٹوں میں سیمنٹ کی فروخت 23.6 ملین ٹن تک بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 22.8 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2013ءکے ماہ مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی 2014ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.309 ملین ٹن سیمینٹ فروخت کیا گیا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں سیمینٹ کی ملکی مارکیٹوں میں فروخت میں 3.3 فیصد جبکہ مئی 2013ء کے مقابلہ میں 2014ءمئی کے دوران فروخت دس فیصد تک بڑھی ہے۔

مزید :

کامرس -