موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر کی رجسٹریشن پر ٹیکس ناقابل عمل قرار

موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر کی رجسٹریشن پر ٹیکس ناقابل عمل قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اکنامک رپورٹر)ٹیلی کام سیکٹر نے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر کی رجسٹریشن پر فی سیٹ اڑھائی سوروپے ٹیکس کو ناقابل عمل قراردیدیا ۔حکومت نے یکم جولائی سے ہر نئے موبائل فون سیٹ کے آئی ایم ای آئی رجسٹریشن پر ٹیلی کام کمپنیوں کے زریعے اڑھائی سو روپے ٹیکس وصولی کی تجویزدی ہے۔ بجٹ میں ٹیلی کام انڈسٹری پر ایڈوانس انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس شرح میں کمی سے سو روپے کا بیلنس لوڈ کرانے والے صارفین کو صرف ایک روپے چھبیس پیسے کا فائدہ ہوگا۔ جبکہ موبائل فون پرامپورٹ ٹیکس اورآئی ایم ای آئی رجسٹریشن ٹیکس سے صارفین پر یکدم سات سو پچاس روپے کا بوجھ پڑے گا۔

مزید :

کامرس -