سٹیل ملز، ریڈی میڈ گارمنٹس اور چمڑے کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

سٹیل ملز، ریڈی میڈ گارمنٹس اور چمڑے کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی اےن پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں کام کرنیوالی اسٹیل ملز، ملک میں درآمد ہونیوالے ریڈی میڈ گارمنٹس اور چمڑے کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی، ایف بی آر نے 2 ایس آر اوز کے ذریعے جی ایس ٹی کو فوری طور پر لاگو کردیا ہے۔حکومت نے فنانس بل کے ذریعے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملک میں کام کرنیوالی اسٹیل ملز پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی تھی، جسے ایف بی آر نے ایس آر او جاری کرکے فوری طور پر لاگو کردیا ہے، اس کے علاوہ ایس آر او نمبر 420 اور421 بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں کام کرنیوالی اسٹیل ری رولنگ ملز اور اسٹیل کا کام کرنیوالی فیکٹریوں کے بجلی کے فی یونٹ بل پر سیلز ٹیکس 4 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 7 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک دوسرے ایس آر او کے ذریعے ملک میں درآمد ہونے والے ریڈی میڈ گارمنٹس اور چمڑے کی فوری استعمال ہونیوالی اشیا پر بھی جی ایس ٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا ۔ترجمان ایف بی آر شاہد حسین اسد کے مطابق ریڈی میڈ گارمنٹس جو ملک میں بن رہی ہیں ان پر ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔

مزید :

کامرس -