سی این جی مالکان نے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کو مسترد کردیا

سی این جی مالکان نے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی اےن پی)سی این جی مالکان نے بجٹ میں سی این جی پرگیس ڈیولپمنٹ سرچارج کو مسترد کردیا ۔ سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ کاروبار ختم ہوجائے گا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلیمان کے مطابق حکومت کی جانب سے بجٹ میں گیس ڈیولپمنٹ سرچارج عائد کئے جانے سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔شبیر سلیمان نے کہا کہ اس ٹیکس کے حوالے سے پہلے ہی اسلام آباد میں کیس چل رہا ہے تاہم حکومت کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ ایک سو بتیس روپے اضافی دینا پڑیں گے جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

مزید :

کامرس -