نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی باضابطہ منظوری خوش آئندہے،کامران مائیکل
لاہور(پ ر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی طرف سے معاشرے کے انتہائی مفلس اورنادارافراد کیلئے نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی باضابطہ منظوری خوش آئندہے وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپناایک اوروعدہ وفاکرتے ہوئے قومی وسائل کارخ پسماندہ طبقات کی طرف موڑدیانیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام سے کئی ملین لوگ مستفیدہوں گے مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے انقلابی انتخابی منشورپرکاربندہے اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پسماندہ طبقات کی بحالی اورخوشحالی کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعظم میاں نوازشریف عوام کوابھی مزیدکئی فلاحی منصوبوں کاتحفہ دیں گے
۔
۔
۔
۔
۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کومایوس اورناامید نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے بعض سخت فیصلے کرناپڑرہے ہیں لیکن آخرکار ان کے ثمرات عام آدمی کوہی ملیں گے ہم خطرے کی خونخوار بلی کودیکھ کر کبوترکی طرح آنکھیں نہیں موندسکتے،صورتحال کی بہتری کیلئے بروقت اوردرست فیصلے کرنے کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے وفاقی حکومت نے دیرینہ اورپیچیدہ مسائل کاپائیدارحل تلاش کرلیا،ہرقومی معاملے کومیرٹ پرہینڈل کیا جارہا ہے وفاقی حکومت کے منصوبوں کے معیار اورکام کی رفتار پرہرگزسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے عزم واستقلال اورصادق جذبوں سے پاکستان کوبدعنوانی سے پاک کردیاوفاقی حکومت عوام کاپیسہ ان کی فلاح وبہبودپرصرف کرے گی ۔