مسلم لیگ(ن) ہمیشہ نجکاری پر ہی زوردیتی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

مسلم لیگ(ن) ہمیشہ نجکاری پر ہی زوردیتی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملازمین کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں مسلم لیگ (ن)کی جب بھی حکومت آتی ہے سرکاری اداروں کی پرائیویٹائزیشن پر لگی رہتی ہے اور دوسری طرف مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی بجائے معمولی اضافے سے ان کا منہ بند کرنے کی کوشش کی جاتی ہے

 سرکاری ملازمےن حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن وفاقی حکومت ان کے احتجاج پر کان نہیں دھر رہی اگر یہ ہی حال رہا تو مظاہروں کا سلسلہ بڑھ جائے گا بے روزگاری میں اضافہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے جبکہ حکمران لوگوں کو ملازمتیں دینے کی بجائے بے روزگاری میں مزید اضافہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں تحریک انصاف پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ملازمین کے تحفظ کے لئے بھرپور ساتھ دے گی۔