روزنامہ پاکستان کے کارکنان عارف خان اور توحید بٹ کی ماﺅں کا انتقال
لاہور(سٹاف رپورٹر) روزنامہ”پاکستان “ کے دو کارکن عارف خان اور توحید بٹ سایہ مادر سے محروم ہوگئے گزشتہ روز دونوں کارکنوں کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیاتوحید بٹ کی والدہ کی نمازِ جنازہ داتا دربار میں ادا کی گئی جس میں مرحومہ کے عزیزو اقارب اور شہریوں کیبڑی تعداد کے علاوہ روز نامہ پاکستان کے کارکنوں نے بھی شرکت کی جبکہ عارف خان کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ کوپر روڈ پر واقع لائیو سٹاک بلڈنگ کے احاطے میں ادا کی گئی جس میں روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی ، جوائنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفےٰ، جنرل مینجر فنانس ارشد محمود ، ڈپٹی ایڈیٹر میاں اشفاق انجم ،چوہدری خادم حسین، غلام سرور ، شہزادا لیاس ،شکیل احمد،غلام نبی،چوہدری مقیم گجر، عمران اشرف باجوہ سمیت دیگر سٹاف ممبران شریک ہوئے توحید بٹ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے رسم قُل کل بروز اتوار صبح نو بجے جامع مسجد بلال ، عمر پارک بلال گنج میں ادا کی جائے گی جبکہ عارف خان کی والدہ مرحومہ کی رسم قُل آج بروز ہفتہ صبح نو بجے جامع مسجد حنفیہ کوپر روڈ بالمقابل رائل پارک میں ادا کی جائے گی اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ بھی ہوگی دریں اثنا روز نامہ پاکستان کے سٹاف کا تعزیتی اجلاس دفتر میںمنعقدہ ہوا جس میں مرحومین کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی اور اپنے ساتھی کارکنوں توحید بٹ اور عارف خان سے اظہار تاسف کرتے ہوئے ان کے درجات میں بلندی کی دعا اور سوگواران سے اظہار ہمدردی کیا گیااس موقع پر دعا کی گئی کہ خدا تعالیٰ دونوں کارکنوں کی ماﺅں کو جوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔