ہاکی ورلڈ کپ میں آج اور کل چھ ، چھ میچ کھیلے جائیں گے
ہیگ ( نیٹ ینوز) مینز اینڈ ویمنر ہاکی ورلڈ کپ میں آج اور کل چھ چھ میچز مزید کھیلے جائیں گے ۔ آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کوریا اور بلجیم کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔ دوسرے میچ میں اسپین اور بلجیم کی مردوں کی ٹیموں کا سامنا ہوگا ۔ تیسرے میچ میں بھارت اور ملائیشیا کی مردوں کی ٹیمیں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی ۔ چوتھے میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔5 ویں میچ میں جاپان اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیمیں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی ۔ چھٹے میچ میں آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کی خواتین ٹیموں کا سامنا ہوگا ۔ کل اتوار کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور جرمنی کی مردوں کی ٹیمیں ایک دوسرے کا مقابلہ کرے گی ۔ دوسرا میچ کوریا اور ارجنٹائن کی مردوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تیسرا میچ امریکہ اور جرمنی کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ چوتھا میچ انگلینڈ اور ارجنٹائن کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔5واں میچ چائنا اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ چھٹا اور آخری میچ جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈ کی مردوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔