سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن سرے کی نمائندگی کریں گے
لندن( نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین کیون پیٹر سن ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں سرے کی جانب سے ایسکس کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیٹرسن سرے کی جانب سے اوول کے میدان میں اپنا افتتاحی میچ کھیلیں گے ۔ واضح رہے پیٹرسن نے پچھلے ہفتے مڈل ایسکس کے خلاف میچ میں حصہ لینا تھا لیکن عین وقت میں انھیں انگلی میں زخم کے باعث میچ سے باہر ہونا پڑا تھا۔پیٹر سن کا انٹرنیشنل کرکٹ کیرئر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے درمیان ایشنرسیریز کے بعد پیدا شدہ اختلافات کی نذر ہو گیا تھا۔