پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات معمول پر نہ آسکے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات معمول پر نہ آسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات ابھی ٹھیک طریقہ سے چلنا نہیں شروع ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اپنے عہد ے کا چارج سنبھال کر کام بھی کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک غیریقینی سی صورتحال ہے کہ جیسے شائد ایک مرتبہ دوبارہ کہیں ذکا ء اشرف اس عہدے پر تعینات نہ ہوجائیں کیونکہ ان کی طرف سے کیس عدالت میں دائر ہے اور اس پر فیصلہ ہونا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک چیئرمین آیا اور دوسرا چلا گیا اور اس کے فوری بعد پھر نیا آگیا اس سے کرکٹ کے کھیل کو بہت نقصان ہوا ہے اور اس کا ازالہ بھی شائد بہت مشکل ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اب اس معاملے کو ایک طرف ہوجانا چاہئیے اور مل جل کر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئیے جو ان کا مقصد بھی ہے۔