بھارت کے خلاف سیریز میں ہمیں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا ٗعبدالرزاق
ڈھاکہ ( نیٹ نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باؤلر عبدالرازق نے کہاہے کہ بھارت کیخلاف سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس سیریز کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم بھارت کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم میں کئی سینئر کھلاڑی موجود نہیں جس سے بنگلہ دیش کی ٹیم کو فائدہ ہوگاان کے پاس یہ نادر موقعہ ہوگا کہ دنیا کرکٹ کی ایک بہترین ٹیم کو شکست دے سکے ۔