ورلڈ کپ فٹبال،ارجنٹائن،چلی ،ہالینڈ اور آئس لینڈ کامیاب
ریوڈی جینرو( نیٹ نیوز)فیفا ورلڈ کپ میں لائنل میسی کے گول کے بغیرارجنٹائن نے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم کوناکوں چنے چبوادئیے۔ یوروگوائے، آئیوری کوسٹ،چلی،ہنگری ،نیڈرلینڈزاور آئس لینڈ نے میچ جیت لئے جبکہ انگلینڈ اورایکواڈور،اٹلی اور لکسمبرگ کے درمیان میچز برابر ہوگئے۔فیفابیونس آئرس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کیخلاف ارجنٹائن کی ٹیم اسٹار کھلاڑی لائنل میسی کی قیادت میں میدان میں اتری لیکن پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں سے کوئی بھی گول نہ کرسکا۔دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کی جانب سے پلیسیو نے گول کیے۔51ویں منٹ میں جاویرماسچیرنو نے گو لکیا اور64ویں منٹ میں میکسی روڈریگوئیز کے حریف ٹیم کیخلاف گول کرکے میچ کا اسکور 0-3کردیا۔دوسرے میچ میں یوروگوائے نیسلونیا کو 0-2 کو شکست دیدی۔ یوروگوائے کی طرف سیایڈنسن کیوانی اور کرسٹین اسٹوانی نے گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔تیسرے میچ میںآئیوری کوسٹ نے کپتان ڈیڈلرڈریگوبا کے شاندار گول کے باعث ایل سلواڈور کے خلاف وارم اپ میچ میں1-2سے فتح حاصل کرلی،آئیوری کوسٹ کی جانب سے دوسرا گول گریوینو نے میچ کے نویں منٹ میں کیا جبکہ میچ کے 75ویں منٹ میں ایل سلوڈور کی جانب سے پنالٹی پر آرٹورو آلویریز نے گول داغ دیا ۔اٹلی اور لکسمبرگ کے درمیان ایک ایک گول سے میچ ڈرا ہوگیا۔