آسان شرائط پر قرضہ دینے کا اقدام انتہائی احسن فیصلہ ہے، شازیہ خان

آسان شرائط پر قرضہ دینے کا اقدام انتہائی احسن فیصلہ ہے، شازیہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری لاہور شازیہ خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے اور ہنر مند اورپڑے لکھے بے روز گار نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کا اقدام انتہائی احسن فیصلہ ہے، اس سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، وفاقی اورپنجاب حکومت کی انتظامی اور معاشی اصلاحات کے بارے میں اپوزیشن کا اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے تاہم ہماری قیادت کی کمٹمنٹ اور نیک نیتی پرشبہ نہیں کیا جاسکتا۔
گزشتہ روز”گوالمنڈی میں“ خواتین کے ایک تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں، تقریب سے رابکا، سکول کی پرنسپل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کا احترام کریں، عوام نے ہماری قیادت کی اصولی سیاست کودیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دیا،۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی راہ میں کانٹے بچھانے والے ملک وقوم کے دوست نہیں دشمن ہیں