ریلوے مزدور یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی وفد کے ہمراہ چودھری ظہیرالدین سے ملاقات

ریلوے مزدور یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی وفد کے ہمراہ چودھری ظہیرالدین سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ریلوے مزدور یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سرفراز خان کی وفد کے ہمراہ چوہدری ظہیرالدین خاںجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سے مسلم لیگ ہاﺅس میں ملاقات کی ریلوے یونین کے وفد نے وفاقی حکومت کے سالانہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے ریلوے یونین کے وفد نے مسلم لیگ اور چوہدری برادران کی حمایت کا اعلان کیا وفد سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی کا دور خوشحالی اور ترقی کا دور تھا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا ان کے پورے دور حکومت میں ملازمین آج کی طرح سڑکوں پر آنے کی ضرورت محسوس تک نہ ہوئی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ملازمین کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے 10فیصد تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔

۔،ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ مہنگائی کے تناسب سے انتہائی کم ہے مہنگائی میں 100سے 200فیصد اضافہ ہوا جبکہ تنخواہوں میں صرف 10فیصد اضافہ ملازمین سے زیادتی ہے