پاکستان او رترکی کے مابین گہرے تہذیبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، عرفان دولتانہ
لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان او رترکی کے مابین گہرے تہذیبی، ثقافتی ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں ترکی پاکستان کا ایسا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ترک حکومت ،عوام او رقیادت ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں او ران کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ترکی نے جنوبی پنجاب میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال تعمیر کیا ہے جو ترک حکومت اور قیادت کا علاقے کے عوام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے طیب اردگان ہسپتال جلد آپریشنل ہوگا جس سے علاقے کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی-جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ سکول کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہوچکاہے - اےک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ترکی کی متعدد کمپنیاں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں میٹروبس کا منصوبہ پاک ترک دوستی کی ا علی مثا ل ہے-
دونوں ممالک کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات اور تجارتی تعاون میں بدل چکی ہے- ہر گزرنے والے لمحے کے ساتھ دونوں ممالک کی دوستی میں اضافہ ہورہاہے-