آم کی بردا شت گریڈنگ اور پیکنگ کے ذریعے با غبان زیادہ معاشی فوائد حاصل کرسکتے ہیں‘ زرعی ماہرین

آم کی بردا شت گریڈنگ اور پیکنگ کے ذریعے با غبان زیادہ معاشی فوائد حاصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(اے پی پی) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ آم کی بر داشت کا صحیح وقت اوراس کی گریڈنگ اور پیکنگ سے با غبا ن زیاد ہ معاشی فوائدحاصل کرسکتے ہیں۔ آم کی برداشت کے بعد با غ سے جتنی جلدی ممکن ہوسکے بر د اشت کیے جا نے وا لے آم کو پیک ہا ﺅ س تک پہنچایاجا ئے کریٹ گاڑ ی یاٹرک میں احتیاط سے رکھے جائیں تا کہ رگڑ سے محفوظ رہیں کریٹوں کو اوپرسے ڈھانپ دیاجا ئے۔
 تاکہ پھل گرمی روشنی اورگردسے محفو ظ رہے۔
 زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ ہمار ی موجود ہ آم کی صنعت کو اس وقت بہت سی دشواریوں کا سامنا ہے ا س وقت آم کے گوند کی وجہ سے ا س کی جلد کاخراب ہونا ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوںمیں آم کی قیمت بہت کم ملتی ہے ڈی سپینگ کے عمل سے اس نقصان سے بچاجاسکتا ہے ڈی سپینگ کے اہم نکا ت یہ ہیں کہ آم کے پھل کو توڑتے وقت ڈیڑھ سے 2انچ کی ڈنڈی ساتھ کاٹیں ٹب میں 0.5فیصد بھجے ہو ئے چونے کا محلو ل بنائیں قینچی کی مدد سے ڈنڈ ی کو پہلی گراسے کاٹاجائے جو ایک سینٹی میٹر ہوتی ہے پھر آم کو چونے والے پانی میں ڈا ل دیں متبادل طریقہ سے آم کو الٹا کر کے ڈنڈی کے ہاتھ سے مکمل توڑ کر فور ی طور پر چونے والے پا نی میں ڈال دیں یا ڈنڈی کو پانی کے اندر ہی توڑیں آموں کو ایک سے 2منٹ کے لیے چونے کے محلول میں پڑا رہنے دیں آم کو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں تا کہ چونے کا کوئی اثر باقی نہ رہے۔

مزید :

کامرس -