ملٹری اکاﺅنٹس کو آپر یٹو سوسائٹی کے جنر ل سکرٹری کے اغوا کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

ملٹری اکاﺅنٹس کو آپر یٹو سوسائٹی کے جنر ل سکرٹری کے اغوا کا مقدمہ درج نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے )ملٹری اکاﺅنٹس کو آپر یٹو سوسائٹی کے جنر ل سکرٹری کو اغوا ہوئے 8روز گزر گئے تھانہ رنگ محل کے ڈی ایس پی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار اغواءہونے والے جنرل سکرٹری کی بیوی نے انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کی دھمکی دے دی روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ملٹری اکاﺅنٹس کو آپریٹو سوسائٹی کے جنرل سکرٹری محمد الیاس قادری کی بیوی نے اپنا موقف دیا ہے کہ میرے شوہر کو ملٹری اکاﺅنٹس کو آپریٹو سوسائٹی کے صدر عبداللہ با بر ظہیر اور ظہیر الدین بابر سمیت اس کے ساتھیوں نے 7روز قبل اغواءکیا ہے جس کی اطلاع میں نے 15پر کی تاہم موقع پر نہ آنے والی پولیس تھانہ رنگ محل اور تھانہ لوہاری نے قبل ازیں شور مچا دیا اور بعدازاں تھا نہ رنگ محل نے درخواست وصول کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا میں نے ان کو آگاہی دی کہ میری آنکھوں کے سامنے ظہیر الدین بابر ،عبداللہ بابر ،دلدار بیگ اور دیگر مصلح افراد نے میرے شوہر کو گریبان سے پکڑ کر گاڑی میں بیٹھایا اور مجھے دھکا دے کر میرے شوہر کو گن پوائنٹ پر اغواءکر کے لے گئے اس بات کی تصدیق موقع پر جمع ہونے والے لوگوں نے بھی کی پہلے رنگ محل کے ڈی ایس پی عتیق سندھو نے مجھے کاروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم بعدازاں میر ے شوہر کو اغواءکرنے والے ملزمان کو تھانے میں وی آئی پی پرٹوکول دیتے ہوئے مجھے گالی گلوچ اور بدتمیزی سے تھانے سے باہر نکال دیا گیا میرے شوہر نے ملٹری اکاﺅنٹس سوسائٹی میں ظہیر الدین بابر اور اس کے بیٹے عبداللہ بابر کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن اور غبن کے حوالے سے نیب اور اینٹی کرپشن اورمحکمہ کو آپریٹو میں درخواستیں دے رکھی تھی اور ان محکموں میں مذکورہ افراد کے خلاف تاحال بھی کروڑوں روپے کے کے حوالے سے کیسز زیر سماعت ہیں جس کی سی ایم آئی ٹی والوں نے بھی تفصیلی رپورٹ مرتب کر رکھی ہے تاہم یہ انتہائی بااثر مافیا ہے جو کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے میں مصروف ہیں اور اپنی حکمت عملی اور پیسے خرچ کر کے یہ اپنے خلاف زیر سماعت کیسز کو التواءمیں ڈال رہا ہے اور خدشہ ہے کہ انہوں نے میرے شوہر کو جان سے مار دیا ہے یہ انتہائی خطر ناک لوگ ہیں قبل ازیں بھی میرے شوہر کو ان کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ وہ ہمارے خلاف درخواستیں دینا بند کرے اوراپنی پیروی دے ورنہ بہت برا سلوک کریں گے اور وہ انہوں نے کر دیا ہے میری وزیر اعلی پنجاب سے پرزوز اپیل ہے کہ میری التجا سنیں میرے شوہر کو بر آمد کروائیں تھانہ والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں میرے خدا کہ بعد وزیر اعلی پنجاب ہی میری مدد کر سکتے ہیں نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مسز الیاس پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی دوسر ی جانب ڈی ایس پی عتیق سندھو سے رابطہ کیا گیا انہوں نے موقف دیا کہ ان کی 15 پر چلائی جانے والی کال بوکس اور جعلی ہے اغوا ءکاری کا الزام بے بنیاد ہے دونوں تھانو ں کی پولیس نے رپورٹ دے کر مجھے بتا دیا ہے ملٹری اکاﺅنٹس کے صدر عبداللہ بابر کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور ہم حلف دینے کو تیار ہیں کہ الیاس قادری کے اغواءہونے میں ہماراکوئی ہاتھ نہیں ہے

مزید :

علاقائی -