شاہدرہ ، شادی سے انکار پر نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے محبوبہ کو قتل کر دیا
لاہور(ملک خیام رفیق)شاہدرہ کے علا قہ میں رشتہ نہ ملنے پر محلہ دار نے سا تھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے محبوبہ کو قتل اور اسکی چھوٹی بہن کو شدیدزخمی کردیا۔پولیس نے مقتولہ کی لا ش مردہ خانہ میں جمع کر وادی ۔چھوٹی بہن کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتا ئی جا تی ہے ۔مقتولہ کے باپ کی درخواست پر پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر گرفتاری کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دیے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق شاہدرہ کے علاقہ مہر پورہ کا رہا ئشی منور اپنے محلہ کی لڑکی آمنہ سے شادی کر نا چاہتا تھا لیکن آمنہ کے انکار کر دیا جس کا ملزم منو ر کو رنج تھا۔ گزشتہ روز آمنہ اوراس کی چھوٹی بہن ریمضہ گھر میں اکیلی تھیں کہ محلہ دار منور اور عامر اپنے دیگر دونامعلوم افراد کے ہمراہ دیور پھلانگ کر گھر میں گھس آئے اور فا ئر نگ کر کے دونو ں بہنوں کو شدید زخمی کر دیا ۔جن کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال لے جا یا گیا ۔جہاں پر بڑی بہن آمنہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے مو قع پر دم توڑ گئی ۔جبکہ چھوٹی بہن کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتا ئی جا تی ہے ۔واقعہ کی اطلا ملنے پر پو لیس مو قع پر پہنچ گئی اور لا ش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مر دہ خانہ میں جمع کر وادیا۔مقتولہ کے با پ شوکت نے روز نا مہ پاکستان سے گفتگو کرتے کہا کہ میں اپنے گھر کے قر یب واقع اپنے بہن کے گھر میں اس کی عیادت کے لئے گیا تھا کہ میرے چھوٹے بیٹے کا فون آیا کہ ابو بہن گھر کا دروازہ نہیں کھو ل رہی میں آیا تو دروازہ واقعی اندر سے بند تھا میں دیوارپھلانگ کر گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ دونو ں بہنیں خون میں لت پت زخمی پڑیں تھی ۔میں نے فوری 15پر کا ل کی اوربیٹیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے آیا ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے انصاف فراہم کیا جا ئے پو لیس نے علاقہ سے 5افراد کو حراست میں لیتے ہو ئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں تا حال کا میا ب نہ ہو سکی ہے۔
لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر داکوؤں نے جاوید کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے