بلیک لسٹ کمپنیوںکو حج کوٹہ کی الاٹمنٹ کیخلاف درخواست پر جواب طلب

بلیک لسٹ کمپنیوںکو حج کوٹہ کی الاٹمنٹ کیخلاف درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بلیک لسٹڈ اور ٹیکس ڈیفالٹر کمپنیوںکو حج کوٹہ کی الاٹمنٹ کیخلاف درخواست وزارت مذہبی امور سے 10 جون تک جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد محمود خان نے درخواست کی سماعت شروع کی تو حج کوٹہ سے محروم کمپنیوں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے ملی بھگت کر کے ایسے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الاٹ کر دیا ہے جنہیں پہلے ہی بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے اور ان کمپنیوں نے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا، انہوں نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے حج کوٹہ الاٹ کرنے سے قبل ان کمپنیوں کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتا ل نہیں کی، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور اور پرانے ٹور آپریٹرز کی وجہ سے عازمین مہنگا حج کرنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے استدعا کی عدالت ڈیفالٹر ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی الاٹمنٹ منسوخ کرے، ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے وزارت مذہبی امور سے 10 جون کیلئے جواب طلب کر لیا
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -