ایبٹ آباد کے ضمنی انتخابات نے نواز لیگ کی مقبولیت ثابت کردی

ایبٹ آباد کے ضمنی انتخابات نے نواز لیگ کی مقبولیت ثابت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ایبٹ آبادکے حلقہ پی کے45 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسردار فرید خان کی بھاری اکثریت سے کا میابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام کی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوںاور اقدامات کو مکمل تائید حا صل ہے جبکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر یہ واضح عدم اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی احمد زادہ خان نے بٹ خیلہ پریس کلب میں پریس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیاانھوں نے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی نے واضح کر دیا ہے آج مسلم لیگ ملک کی مقبول سیاسی جماعت اور وزیر اعظم مقبول ترین لیڈر ہیںاور ملک وقوم کو بحرانوں و مسائل کی دلدل سے نکا لنے کیلئے چاروں صوبوں کے عوام ان کے ساتھ ہیںانھوں نے کہ تبدیلی و میرٹ کی بالادستی کی علمبردار تحریک کی صوبائی حکومت محض کھوکھلے نعروں پر یقین رکھتی ہے کیو نکہ گذشتہ ایک سال کے دوران یہ نا اہل حکمران عوام کو بد آمنی بھتہ خوری اور اغواءبرائے تاوان کے علاوہ کچھ نہیں دے سکے اور مایوس کن کار کردگی کی وجہ سے اب صوبے کے عوام انھیں ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -