دنیا کا سیاہ ترین مرغ
جکارتہ (نیوز ڈیسک) کالے رنگ کی مرغی یا مرغے کا ذکر آپ نے شیطانی عملیات اور کالے جادو کے حوالے سے بھی ضرور سنا ہو گا مگر شیطان سے شیطان عامل نے بھی ایسا کالا مرغا نہیں دیکھا ہو گا جو کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں پایا جاتا ہے۔ اگرچہ اس بات پر یقین کرنا نا ممکن نظر آتا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ اس مرح کے پر، قلغی، ٹانگیں، پنجے، آنکھیں اور یہاں تک کہ گوشت اور ہڈیاں بھی گہرے کالے رنگ کی ہیں۔ یعنی یہ مرغ باہر سے لے کر اندر تک سو فیصد گہرا سیاہ ہے۔ اس شدید کالے رنگ کے مرغ کی نسل کو ’ایام سمانی‘ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ” مکمل طور پر سیاہ مرغ“ جزیرے جاوا پر پائے جانے والے اس سیاہ مرغ کو 1998ئ میں نیدرلینڈ میں متعارف کروایا گیا اور آج کل یہ جرمنی، سلوواکیہ، چیک ریپبلک اور سویڈن میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس نسل کے مرغے کا وزن دو سے سوا دو کلو اور مرغی کا وزن ڈیڑھ سے دو کلو تک ہوتا ہے۔ یقینا آپ بھی جس کسی سے اس سیاہ مرغ کا ذکر کریں گے تو وہ حیرت زدہ رہ جائے گا۔