غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              اسلام آباد (این این آئی) وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو کسی صورت بردداشت نہیں کیا جائے گا وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی کو این پی سی سی کے حکام نے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نرگس سیٹھی نے ٹیلیفون پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان سے بھی رابطہ کیا اور انہوں نے اسلام آباد میں بند ہونے والے فیڈرز اور لائن لاسز کی وجوہات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ملک بھر میں بجلی کی مساوی تقسیم کی ہدایت کی اور کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو کسی صورت بردداشت نہیں کیا جائے گا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -