کراچی میں رینجرز کی کارروائی ، وحشی گروپ کے چار سیریل کلر گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی ، وحشی گروپ کے چار سیریل کلر گرفتار
کراچی میں رینجرز کی کارروائی ، وحشی گروپ کے چار سیریل کلر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروںنے 100سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب’وحشی گروپ‘ کے چار مبینہ ٹارگٹ کلرز کوحراست میں لے لیاہے جنہوںنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چاکیواڑہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ ٹارگٹ کلرز کوحراست میں لے لیاجن کی شناخت قربان ، اشتیاق، عبدالعزیز اور زوہیب کے نام سے ہوئی ۔ قربان نے 53 ،زوہیب نے29 ،عبدالعزیز نے 27 اور اشتیاق نے سات افراد کو موت کے گھاٹ اُتارنے کااعتراف کرلیا۔ بتایاگیاہے کہ ملزموں کا تعلق گینگ وار کے وسیم وحشی گروپ سے ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزموںنے اغواءبرائے اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کرلیا۔

مزید :

کراچی -